۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی

حوزہ/ پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین وبین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب اہل بیت علیہم السلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو متعصب انتظامیہ و پولیس نے اسلام آباد میں گرفتار کرلیا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین وبین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب اہل بیت علیہم السلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو اسلام آباد میں گرفتار کرلیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق خطیب نشتر پارک کراچی علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو اسلام آباد کی متعصب انتظامیہ وپولیس نے گرفتارکرلیا ہے ، علامہ شہنشاہ نقوی کو مری منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو 16MPO کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔علامہ شہنشاہ نقوی مجلس عزا سے خطاب کیلئے امام بارگاہ آرہے تھے کہ راستے میں اسلام آباد پولیس کی 12 موبائلوں نے ان کا راستہ روکا اور انہیں مری کی جانب لیکر روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علامہ شہنشاہ نقوی مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد میں خمسہ مجالس سے خطاب کیلئے اسلام باد پہنچے تھے لیکن متعصب پی ٹی آئی حکومت نے ان پر پابندی عائد کردی بعد ازاں گذشتہ روز ڈی چوک پر ہزاروں عزاداروں نے احتجاجی دھرنا تھا۔

واضح رہے کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف ملک دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ و داعش کے سب سے بڑے سہولت کار مرکز لال مسجد کی جانب سے مسلسل نفرت انگیز مہم جاری ہے اور ان پر صحابہ کرام کی گستاخی کے جھوٹے الزامات عائد کرکے مختلف شہروں میں جھوٹے مقدمات کا اندراج بھی کروایا جارہا ہے جبکہ کالعدم تنظیمیں علامہ شہنشاہ نقوی کے خلاف احتجاجی جلسے جلوس بھی نکال رہے ہیں ۔

دوسری جانب حکومت بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کی متعصب پنجاب حکومت اور پولیس بھی کالعدم جماعتوں کی ایماء پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی سمیت پوری شیعہ قوم کو دیوار سے لگانے کہ درپہ ہیں ۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی ظالمانہ گرفتاری پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے میڈیا کو جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ علامہ شہنشاہ نقوی کی گرفتاری حکومت کا ظالمانہ و متصبانہ اقدام ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔نیز پاکستان کے علماء و خطباء سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے پاکستانی انتظامیہ کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • IN 05:29 - 2021/09/13
    0 0
    اسلام نام کا ممالک ہے حقیقت میں یذیدوں کا ملک ہے کیونکہ امام مظلوم کے چاہنے والوں کا دشمن صرف از صرف نسل یزید ہی ہو سکتاہے کیونکہ یزیدوں کے دل میں کبھی انسانیت جاگ نہی سکتاہے
  • رضا علی پناھی IN 17:01 - 2021/09/13
    0 0
    علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی نظر بندی پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شدید مذمت کرتے ہے ہم