۲ آبان ۱۴۰۰ |۱۷ ربیع‌الاول ۱۴۴۳ | Oct 24, 2021
علامہ احمد اقبال رضوی

حوزہ/ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی اتحاد بین المسلمین کے کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان کو سننے والوں میں فقط شیعہ کی نہیں اہل سنت کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، علامہ شہنشاہ نقوی کو فوری رہا کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ معروف عالم دین و خطیب اہل بیتؑ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی نظر بندی پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ طے شدہ منصوبے کے تحت ملک کو انتشار کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ ملت تشیع کے علما، اور عزاداران کے خلاف حکومتی اقدامات انتہائی افسوس ناک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آئینی اختیارات سے تجاوز باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی اتحاد بین المسلمین کے کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان کو سننے والوں میں فقط شیعہ کی نہیں اہل سنت کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، علامہ شہنشاہ نقوی کو فوری رہا کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
6 + 8 =