۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ باقر زیدی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر مجالس عزا سے خطاب پر لگائی جانے والی پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر مجالس عزا سے خطاب پر لگائی جانے والی پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

علامہ باقر عباس زیدی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ علامہ شہنشاہ نقوی نے ہمیشہ وحدت و اخوت اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیا، علامہ شہنشاہ نقوی کو اہل تشیع کی طرح اہل سنت برادران بھی احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہ اقدام سراسر تعصب پر مبنی ہے اور تکفیری گروہوں کو خوش کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ ملت تشیع ایک پر امن اور محب وطن قوم ہے، ملت تشیع ملکی آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، سندھ حکومت کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ سندھ کی وزارت داخلہ سندھ کے مختلف اضلاع میں دیگر معتدل علماء و ذاکرین کے داخلے پر عائد پابندی فی الفور ہٹائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .