۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس جامعتہ المصطفیٰ لاہور میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینٹرل پنجاب کے تمام اضلاع کے سیکریٹری جنرل اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل صاحبان سمیت تمام اراکین صوبائی کابینہ نے شرکت کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس جامعتہ المصطفیٰ لاہور میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینٹرل پنجاب کے تمام اضلاع کے سیکریٹری جنرل اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل صاحبان سمیت تمام اراکین صوبائی کابینہ نے شرکت کی ۔

دو روزہ اجلاس کے مختلف سیشنز سے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی،علامہ عبد الخالق اسدی، علامہ ظہیر الحسن کربلائی، آصف رضاایڈوکیٹ، سجاد نقوی ودیگر مقررین نے خطاب کیا۔

نماز مغربین علامہ سید حسن نجفی کی امامت میں ادا کی گئی نماز کے فوراً بعد تلاوت کلام پاک سے اجلاس کی دوسری نشست کا آغاز ہوا. تلاوت کلام پاک کے بعد أضلاع کی رپورٹس کا سیشن شروع ہوا جس سے ضلع شیخوپورہ کے سیکرٹری جنرل علامہ گلزار فیاضی نے خطاب کیا اور ضلعی کارکردگی رپورٹ پیش کی اس کے بعد یوتھ ونگ پنجاب کے حوالے سے سیکرٹری یوتھ پنجاب سید سجاد حسین نقوی نے بریفنگ دی۔

 اس کے بعد ضلع قصور غربی سے سید سجاد حیدر نقوی نے ضلعی کارکردگی رپورٹ پیش کی.اضلاع کی کارکردگی رپورٹس کے بعد مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مقصود ڈومکی نے خطاب کیا، علامہ مقصود ڈومکی کے خطاب کے بعد علامہ ظہیر الحسن کربلائی نے دعائے امام زمانہ عج اللہ فرج الشریف پڑھی اور علامہ محمد خان نے سیشن کے اختتام پر دعا تحفظ عزاداری و مادر وطن پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .