۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ عبدالخالق اسدی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ بنیادِ اسلام بل پاکستان کی سلامتی کیخلاف ایک منظم سازش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ بنیادِ اسلام بل پاکستان کی سلامتی کیخلاف ایک منظم سازش اور ملک کو ایک دفعہ پھر قتل و غارت گری کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے، اسے کسی بھی صورت ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

علامہ موصوف نے کہا کہ آج قیام پاکستان کے مخالف القاعدہ، داعش اور لشکر جھنگوی جیسے انسانیت دشمن گروہوں کے سیاسی سرپرست پھر سے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے سر گرم ہے، وہ نام نہاد مذہبی رہنما جو پہلے اس بل کو اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجنے کے بھاشن دے رہے تھے آج اپنے آقاوں کی طرف سے اسائنمنٹ ملنے پر اس کی حمایت میں بیانات دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وطن عزیز کو مسلکی پاکستان کسی بھی صورت نہیں بننے دینگے، اور ان شاءاللہ اسلام کے نام پر پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ناکام ہونگے۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ محرم الحرام میں مجالس و جلوس ہائے عزاء کی فول پروف سکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، عزاداری نواسہ رسول ص حضرت امام حسین ہماری شہ رگ حیات ہے، اس پر کسی بھی قسم کی قدغن کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔

آخر میں کہا کہ محرم سے قبل سوشل میڈیا پر ایک خاص گروہ منظم انداز میں فرقہ واریت پھیلانے میں مصروف ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو چاہیئے ان شرپسندوں کی سرکوبی کریں تاکہ کوئی بھی شرپسند اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .