۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ اشفاق واحدی

حوزہ/ قائد اعظم نے مسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت تحفہ دیا ہے ہم قائد اعظم کی قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے جشن آزادی پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 14 اگست تجدید عہد کا دن ہے دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت تحفہ دیا ہے ہم قائد اعظم کی قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے۔

علامہ موصوف نے کہا کہ پاکستان بنانے میں بہت سی قربانیاں دی گی اور ملک پاکستان کے تحفظ کے لیے بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ آج ملک دشمن قوتیں کشمیر پر ظلم ستم کر کے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں جنہیں ہر صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان کے دفاع کے لیے ہمارا بچہ بچہ قربان ہونے کے لیے تیار ہے۔

مزید کہا کہ آج ملک دشمن عناصر ملک کے اندر دہشت گردی  و فرقہ واریت کو ہوا دے کر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، بقاء پاکستان کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے ایسا جزبہ ہر پاکستانی شہری میں پایا جاتا ہے۔ 

آخر میں کہا کہ تمام سیاسی مذہبی جماعتیں بقاء پاکستان کے لیے متحد ہیں اور پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .