۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
یاد شہدائے لشکر فاطمیون اور ہدف لشکر فاطمیون قدس کی آزادی اور خطے سے امریکہ کے انخلاء"

حوزہ / مشہد مقدس،شیخ اکرم برکات، حزب اللہ لبنان کے نائب وزیر ثقافت نے شباب المقاومة بین الاقوامی محاذ، لشکر فاطمیون اور آستان قدس رضوی کے تعاون سے، یوم مقاومت کے موقع پر، افغانستان کے لشکر فاطمیون کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "یاد شہدائے لشکر فاطمیون اور ہدف لشکر فاطمیون قدس کی آزادی اور خطے سے امریکہ کے انخلاء" کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس ،شیخ اکرم برکات، حزب اللہ لبنان کے نائب وزیر ثقافت نے  شباب المقاومة بین الاقوامی محاذ، لشکر فاطمیون اور آستان قدس رضوی کے تعاون سے، یوم مقاومت کے موقع پر، افغانستان کے لشکر فاطمیون کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "یاد شہدائے لشکر فاطمیون اور ہدف لشکر فاطمیون قدس کی آزادی اور خطے سے امریکہ کے انخلاء" کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے ۔

پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

ولا تحسبن الذین قتلوا فی سبیل اللہ امواتا 

اے لشکر فاطمیوں کے عظیم مجاہدین جب ہم آپ کے چہروں کو دیکھتے ہیں ، تو ہمیں وہ عظیم شہید ، سردار حاج قاسم سلیمانی یاد آتے ہیں ۔ ہمیں مہدویت اور حضرت مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے ساتھی یاد آتے ہیں۔
شہید حاج قاسم سلیمانی سے ہم نے جو عملی سبق سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ حضرت مہدی علیہ السلام کے چاہنے والے  ایسے ہوتے ہیں جو جغرافیہ تک ہی محدود نہیں رہتے ، بلکہ عالمی نظریہ رکھتے ہیں۔ مہدی یاور ایرانی ایک ایسا فرد ہے جو ولایت مداری کے مرکز میں  پرہیزگاری کے ساتھ رہتا ہے اور جیسے سید مقاومت ، حجت الاسلام و المسلمین  سید حسن نصراللہ کہتے ہیں ، ہمیں جہاں بھی ہونا چاہیے؛ وہاں ہونا چاہیے ۔(جہاں بھی حاضر ہونے کا اشارہ دیں وہاں پر موجود ہونا چاہیے) یہ تقویٰ ہے۔

حضرت مہدی علیہ السلام کے مجاہدین ،ساتھی اور مددگار ولایت سے منسلک  تمام علاقوں میں متقی ہیں ، حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے عراقی مجاہدین عراق کے جغرافیے تک ہی محدود نہیں ہیں  اور جس طرح بحرین کے حضرت امام مہدی کے چاہنے والے ساتھی ، مددگار اور مجاہدین  سرحدوں اور جغرافیے تک محدود نہیں رہتے ہیں۔ اور جس طرح سے فلسطین، لبنانی مہدویت کی ثقافت سے روشناس مجاہدین سے متاثر ہیں ، اسی طرح وہ ایک عرب ملک میں فلسطین کی خاطر قیدی بن جاتے ہیں، بوسنیا اور ہرزیگوینا میں مارے جاتے ہیں اور ایک شخص برطانیہ میں امام کے فتوے کے لئے شہید ہو جاتا  ہے۔
حضرت مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی مددگار فاطمی فوج  جو مزارشریف (افغانستان) کے وسط سے نکلی ہے اور عشق و معرفت کے ساتھ پیغمبرِ اِسلام اور اہل بیت علیہم السلام کے مقدسات کا دفاع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

وہ ولایت کا پرچم لئے تمام علاقوں میں موجود ہیں۔ وہ آئے ہیں تاکہ  دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوں۔ ہم نے ان کے دور حکومت میں حضرت مہدی علیہ السلام سے ہماری ملاقات کی رکاوٹ کو مسترد کردیا۔

اس لیے ہم سب لشکر فاطمیون کے مجاہدین، شہداء اور جانباز مجاہدین  کے مقروض ہیں۔جنھوں نے اپنے ماتھے میں اعزاز، فتح، ہمت، قربانی اور صبر کا ریکارڈ ثبت کر دیا ہے ۔
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ایمان کی طاقت سے  شہریوں کی جان ،مال کی حفاظت کرنے کی کوشش کی۔

امام مہدوی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کے لئے کوشش کی۔ان کی مجاہدانہ کوششوں کی وجہ سے، ہم سب ان کے مقروض ہیں۔

لبنان، لبنانی مجاہدین، سید مقاومت اور فلسطین سے وابستہ پورے خطے کی جانب سے لشکر فاطمیون کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .