حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں لبنان پراسرائیل کی مسلط کردہ 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی اور فتح کی 14 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
محمد جواد ظریف جو لبنان کے دورے پر ہے، نے آج بروز جمعہ اپنے ایک پیغام میں لبنان پراسرائیل کی مسلط کردہ 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی اور فتح کی 14 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ایرانی وزير خارجہ نے لبنانی وزير خارجہ اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے نام علیحدہ علیحدہ پیغامات میں مبارک باد پیش کی ہے۔