۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حبیب الله فرحزاد

حوزہ/ شہر قم میں حرم کریمہ اہل بیت(سلام اللہ علیھا) کے خطیب نے کہا: سخاوت اور خوش اخلاقی دو ایسی صفات ہیں جو انسان کو خدا کی ولایت کے تابع بناتی ہیں اور خدا کا لطف و کرم انسان کے شامل حال ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی خطیب حجت الاسلام و المسلمین فرحزاد نے کہا: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جانشین بارہ نور ہیں جن کا تعارف بھی خود رسول خداصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے کرایا ہے۔ بہت افسوس کا مقام ہے کہ کچھ افراد کس قدر بے انصاف ہیں کہ انہوں نے حق کو قبول نہیں کیا اور انہوں نے  یزید اور اس جیسوں کو اسلامی سماج کے حاکم کے طور پر انتخاب کیا۔

انہوں نے مزید کہا: روایات میں آیا ہے کہ اولی الامر صرف 12 امام معصوم ہیں اور دوسرے افراد کو اولی الامر نہیں کہا جا سکتا ہے۔ حتی کہ فقیہ جامع الشرائط بھی اولوالامر کی زمرے میں نہیں آتا ہے۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: ماہ ذی الحجہ میں سورہ معارج کی چند آیات نازل ہوئی ہیں جو حضرت علی علیہ السلام کی ولایت کی فضیلت کو بیان کر رہی ہیں۔ علمائے اہلسنت نے بھی اس مطلب کو درست قرار دیا ہے۔ بیان کیا گیا ہے کہ حارثہ بن نعمان نامی شخص نے غدیر خم میں حضرت علی ابن ابی طالب کی ولایت کا انکار کیا اور خدا سے عذاب کی درخواست کی اور عذاب الہی اس ملعون شخص پر نازل ہوا اور وہیں پر ہلاک ہو گیا۔

حجت الاسلام و المسلمین فرحزاد نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے بقول حارثہ ابن نعمان جیسے بہت سارے افراد تھے کہ جو حضرت علی ابن ابی طالب کی ولایت کو قبول نہیں کرتے تھے لیکن وہ زبان سے اس کا اظہار نہیں کر سکتے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ بات سب پر آشکار ہوگئی کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا بجا فرمایا کرتی تھیں۔

حجت الاسلام و المسلمین فرحزاد نے مزید کہا: روایات کے مطابق جن افراد نے ولایت حضرت علی علیہ السلام کو قبول کیا وہ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو گئے اور بہشت ان کا ٹھکانہ ٹھہری اور جنہوں نے ولایت حضرت علی ابن ابی طالب کا انکار کیا وہ شیطان کی طرح ہو گئے کہ جس نے حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ نہیں کیا اور کافر ہوگیا۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: شاید کچھ افراد کے ذہن میں یہ سوال آئے کہ کون سے اقدامات کریں جن کی وجہ سے وہ بہشت میں داخل ہوسکیں اور جہنم کے دروازے ان  پر بند ہوجائیں اور خدا کی ولایت اور سرپرستی میں قرار پائیں؟

حجت الاسلام و المسلمین فرحزاد نے کہا: دو اہم صفات یعنی سخاوت اور خوش اخلاقی انسان کو خدا کی ولایت کے تابع بنا دیتی ہیں اور خدا کا لطف و کرم اس انسان کے شامل حال ہو جاتا ہے۔ خداوندعالم ایسے شخص کو اس کے حال پر نہیں چھوڑتا۔ اسے اپنی بہشت میں داخل کرتا ہے اور دنیا و آخرت کی آتش سے اسے امان میں رکھتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .