۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام فرحزاد

حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: حضرت علی علیہ السلام سے تمسک کئے بغیر رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شناخت ممکن نہیں اور تمام عالم ہستی کے حقائق کو جاننے کی کلید ولایت علی ابن ابیطالب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے حرم کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیہا میں عید مبعث کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: عید مبعث کے اعمال میں سے ایک اپنی زبان پر صلوات کو جاری کرنا ہے۔ روایات میں اس ذکر کے متعلق بہت زیادہ روایات وارد ہوئی ہیں۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: عید مبعث ایک عظیم واقعہ ہے کہ جس دن خداوند کریم نے اپنی سب سے افضل مخلوق کو مبعوث برسالت کیا۔

انہوں نے مزید کہا: روایات میں آیا ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجنا قرب خداوندی کا باعث ہے اور اس سے نور ہدایت انسان کے شامل حال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: اس دن کے بہت سارے مستحب اعمال بھی وارد ہوئےہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرہاد نے کہا: حضرت علی علیہ السلام سے تمسک کئے بغیر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پہچان ممکن نہیں اور تمام عالم ہستی کے حقائق کو جاننے کی کلید ولایت علی ابن ابیطالب ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .