حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی دوسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب ملت پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے قرآن و اہل بیت کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا بعد از نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے افضل ہونا روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تفضیل مولائے متقیان کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ آپ کو قرآن کریم نے آیہ مباہلہ میں نفس رسول کہاں ہے یعنی جان رسول، رسول جیسا خالق جب اپنی مخلوق کی بات کرتا ہے اور خالق جب اپنی مخلوق کے فضائل اور مناقب کو بیان کرتا ہے تو سب سے عظیم مخلوق کے جس کا حق ہے کہ اللہ اُس کی تعریف کرے اُسے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم یا علی علیہ السلام کہا جاتا ہے۔
مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول امام حسین اسی باغ نبوت و امامت کے پھول ہیں یہ اُنھی کے غم کے ایام ہیں اللہ اور حسین رضی اللہ تعالی میں کچھ ایسا تعلق ہے جو اپنی مثال آپ ہے ہم جتنا حسین حسین کرینگے اُتنا ہی اللہ اللہ ہو گا مجلس عزائے سید الشہداء کے انعقاد کا یہی فلسفہ ہے۔