۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محرم

حوزہ/ لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے پیر کے روز محرم کی آمد پر ایک تقریر میں کہا کہ ایک دفعہ پھر محرم کے مہینے میں ہمیں امام حسین علیہم السلام کی عزاداری کرنے کا موقع نصیب ہوا ہے، اس کے لیے ہمیں خداوند عالم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ نے محرم الحرام کی آمد اور نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں منائیں جانے والے یوم سوگ کے شروع ہونے پر پوری دنیا کے مسلمانوں شہدائے کربلا کے پیاروں کی خدمت میں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے محرم کی پہلی رات کی اپنی تقریر میں کربلا کے مظلوم سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو خداوند عالم کی طرف ایک عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ خداوند عالم کے اس عظیم فضل پر ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس کا شکریہ ادا کریں۔

امام حسین (ع) کی عزاداری اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے نواسے رسول (ص) کی عزاداری میں مصروف تمام عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وبا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایسی عزاداری کریں کہ دنیا کے لیے مثال بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صحت کے لیے خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ 

قابل ذکر ہے کہ ایران اور عراق سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں محرم کا مہینہ شروع ہوتے ہی نیا ہجری قمری سال 1443 شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر تمام مقدس مقامات بشمول شہر ، دیہات ، گلیوں ، مساجد اور امام بارہ کو کالے رنگ کے کپڑوں سے سجایا گیا ہے جو امام حسین (ع) کی عزاداری کے آغاز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

امام حسین (ع) کی عزاداری اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، سید حسن نصر اللہ

یاد رکھیں کہ یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ امام حسین کے سوگواروں کو کورونا جیسی عالمی وبا کا سامنا ہے۔ اس مہلک وبا کے پیش نظر ، دنیا بھر کے سینئر مذہبی رہنماؤں نے کوویڈ 19 کے تمام رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 10 اگست 2020 دنیا کے بیشتر ممالک میں محرم کی پہلی تاریخ ہے۔ صدیوں گزرنے کے باوجود ، کربلا کا دل دہلا دینے والا واقعہ ، امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور ان کے وفادار ساتھیوں کی عظیم قربانی اپنی اہمیت کے ساتھ ساتھ عاشورہ کا پیغام پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔ اور ظلم کے خلاف دنیا کے لوگوں میں ہمت بڑھ رہی ہے۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .