حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا نے چہلم امام حسینؑ اور عید میلاد النبی (ص) کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ امامیہ جرگہ کے سیکرٹری جنرل سردار سجاد حسین زاہد نے پشاور اور صوبے کے دیگر شہروں میں ٹارگٹ کلنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی سلامتی اور بقاء کے خلاف گہری سازش قرار دیا اور کہا کہ اس کے پیچھے بین الاقوامی ملک دشمن قوتیں ہیں جو مختلف مکاتب فکر کے مسلمانوں کو آپس میں لڑانے اور فرقہ واریت پیدا کرکے ملک کے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں۔ وہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس سے مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں جامع شہید عارف الحسینی کے علماء کرام، قومی مشران، ذاکرین عظام، قومی دانشواران، مختلف جماعتوں کے نمائندگان، ماتمی سنگتوں کے سالار، سکاؤٹس تنظیوں کے نمائندوں، محرم کمیٹی کے نمائندوں کے علاوہ شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخواہ اور مجلس وحدت مسلمین کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے عزاداروں پر درج کی گئی ایف آئی آرز اور صوبہ بھر میں کالعدم تنظیموں اور تکفیری گروپس کیطرف سے مسلمانوں کے مختلف مسالک کے درمیان فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو تباہ کرنے کی پر زور مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ہنگو میں ہیدا شدہ صورت حال کو تفصیلی طور پر زیر بحث لایا گیا، اجلاس میں بھارتی حکومت کیطرف سے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی افواج اور مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی ہرزور مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور حکومت پاکستان کی کشمیر کے بارے پالیسی کی حمایت کی گئی۔ اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاتفریق مسلک اور مذہب قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر مختلف کالعدم تنظیموں کیطرف سے انکے پیجز پر شیعہ مسلمانوں کے خلاف غلیظ و گمراہ کن پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی سلامتی کے لیے تباہ کن قرار دیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ سیکورٹی پلان برائے چہلم اور روٹس کی تفصیلات اور دیگر مسائل سے قومی نمائندوں کو آگاہ کریں اور انہیں اعتماد میں لیں۔
اجلاس میں ملت جعفریہ کے نوجوانوں، بزرگ رہنماؤں اور قومی کارکنوں کو شیڈول فور میں نامزد کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اپیل کی گئی کہ انکے خلاف کارروائی کو فوراً واپس لیا جائے، اجلاس میں علامہ ارشاد حسین خلیلی، علامہ سید جمیل حسن شیرازی، علامہ سید ذکی الحسن، امامیہ جرگہ کے سیکرٹری جنرل سردار سجاد حسین زاہد، خورشید علی آخونزادہ، آئی ایس اور پشاور کے نمائندگان، محرم کمیٹی کے سیکرٹری آخونزارہ مظفر علی اور دیگر سربراہان نےقوم سے خطاب کیا۔ اجلاس کے آخر میں مرکزی سیکرٹری جنرل سردار سجاد حسین زاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام پر تمام مجالس، جلوس اور پروگرامات کو بروقت عمل میں لایا جائے اور مقررہ وقت پر اسے اختتامی پوائنٹ تک پہنچائیں۔ انہوں نے طلباء تنظیموں، سکاؤٹس تنظیوں سے بھی گزارش کی کہ وہ مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کے نظام کو بہتر سے بہتر طریقے سے کنٹرول کریں۔ انہوں نے علماء کرام، ذاکرین عظام اور ملت کے ہر فرد سے اپیل کی کہ وہ قومی جذبے اور اتحاد بین المسلمین کو مدنظر رکھتے ہوئے چہلم امام حسین پر تمام مکاتب فکر کے ساتھ اتحاد اور وحدت کو اپناتے ہوئے عزاداری امام حسین علیہ السلام کے تمام پروگرامات احسن طریقے سے انجام دیں۔
![امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کا چہلم امام حسینؑ اور عید میلاد النبی (ص) شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کا چہلم امام حسینؑ اور عید میلاد النبی (ص) شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان](https://media.hawzahnews.com/d/2020/09/29/4/1023081.jpg)
امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کا چہلم امام حسینؑ اور عید میلاد النبی (ص) شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان
حوزہ/ جرگہ کے سیکرٹری جنرل سردار سجاد حسین زاہد نے پشاور اور صوبے کے دیگر شہروں میں ٹارگٹ کلنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی سلامتی اور بقاء کے خلاف گہری سازش قرار دیا۔
-
صہیونی مفادات کے تحفظ کی سازشیں عروج پر پہنچ گئی ہیں،جرنلسٹ کلب
حوزہ/پاکستانی سیاسی اور مذہبی شخصیات نے صیہونیوں سے تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف ملک گیر مہم جاری رکھنے پر زور دیا اور متنبہ کیا ہے کہ پاکستان سمیت…
-
کراچی میں چہلم امام حسینؑ کے خلاف سازش، علماء کرام کا نمائندہ اجلاس
حوزہ/ علماء کرام نے کہا کہ پاکستان کی عزاداری میں شہر کراچی کی عزاداری کو ایک خاص مقام و مرکزیت حاصل ہے، اب اس مرکزی عزاداری کے خلاف نیز اس مرکز کو توڑنے…
-
اسرائیل، پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کر رہا ہے، علامہ اقتدار حسین نقوی
حوزہ/ جس طرح ہندوستان میں کشمیر کی صورتحال ہے فلسطین کی صورتحال بھی اس سے کم نہیں ہے۔
-
اسلام آباد، آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی ؒ کی انتیسویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی
حوزہ/ جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے زیراہتمام مرجع جہان، تشیع زعیم حوزہ علمیہ نجف اشرف اور آسمان فقاہت کے عظیم ستارے آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم الخوئی…
-
ہندوستان جشن عید میلاد النبی
بحرانی صورتحال میں جشن عید میلاد النبی کے جلوس نکالنے پر مسلم قائدین کی اہم میٹینگ
حوزہ/کورونا وائرس کے پھیلاؤ (Covid-19 pandemic) کے دوران جلوس محمدی کی اجازت کو لے کر مسلمانوں میں بے چینی پھیلی ہو ئی ہے۔
-
کربلا کے شہیدوں کی یاد منانا اس دور میں افضل ترین عمل ہے، علامہ باقر زیدی
حوزہ/ ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کو جو درس امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں نے اپنے شہادت کے ذریعے پیش کیا ہے وہ تاقیامت زندہ رہے گا۔…
-
ممبئی،مغل مسجد منتظمہ کمیٹی کا فیصلہ: اخباری، ملنگی اور نصیری خطیبوں کو مغل مسجد کے منبر پر بیٹھنے نہیں دیا جائے گا
حوزہ/ مسجد کی منتظمہ کمیٹی نے یہ فیصلہ شیعہ علماء اور ذاکرین کی موجودگی میں کیا۔علماء نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ باطل عقائد کی تبلیغ اور تروج کو…
-
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا آیت اللہ طباطبائی الحکیم کی رحلت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ مرحوم کی علمی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا. خداوند عالم ان کے درجات کو بلند سے بلند تر فرمائے اور ان کو آئمہ معصومین علیہم السلام کے ساتھ…
-
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے سوشل سیکورٹی سسٹم کی جنرل پالیسیوں کا نوٹیفکیشن جاری
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آئين کي دفعہ ايک سو دس کی پہلی شق کے مطابق پر اور تشخیص مصلحت نظام کونسل سے مشورے کے بعد سوشل…
-
عزاداری کسی مکتب یا مسلک کےخلاف نہیں بلکہ ظلم کے خلاف صدائے احتجاج ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ عزاداری عوام کی آئینی و قانونی اور شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے جس پر کسی قسم کی قدغن قابل قبول نہیں۔
-
شدت پسند عناصر نے یزید کے حق میں نعرے لگا کر خود کو بے نقاب کر دیا، علامہ عارف واحدی
جماعت اہل حرم کی طرف سے منعقدہ ’’اتحاد امت مصطفیٰ (ص)‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کیا اسلام کا عادلانہ نظام اور…
-
ممبئی میں علماء حق کے خلاف ایف آئی آر شیعت کے خلاف ایک خطرناک سازش، مولانا منظور عالم جعفری
حوزہ/ جس طرح تولی کے لیے معرفت اہلبیت علیہم السلام اور ان کی پیروی کرنا ضروری ہے اسی طرح تبرا کے لئے دشمن کو پہچاننا اور اس کی سازشوں سے بچنا بھی ضروری…
-
امام حسین (ع) کی عزاداری اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، سید حسن نصر اللہ
حوزہ/ لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے پیر کے روز محرم کی آمد پر ایک تقریر میں کہا کہ ایک دفعہ پھر محرم کے مہینے میں ہمیں امام حسین علیہم…
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اہم فیصلے؛
نصاب تعلیم متنازعہ نہیں قومی ہونا چاہیے جو تمام طبقات کیلئے قابل قبول ہو
حوزہ/ شیعہ علماءکونسل پاکستان کی مرکزی عاملہ کا اجلاس قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں قومی نصاب تعلیم کو یکساں و متفقہ…
-
ملی یکجہتی کونسل پاکستان:
عرب ملکوں سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ
حوزہ/ اسرائیل ایک ناجائز اور غاصب صہیونی ریاست ہے، جو استعماری قوتوں نے اپنے مقاصد کیلئے قائم کر رکھی ہے، اسکے خاتمے کے سوا خطے میں امن کے قیام کی کوئی…
-
ڈی جی خان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہدائے وڈانی امام بارگاہ کی گیارہویں برسی، ہزاروں لوگ شریک
حوزہ/ برسی کے اجتماع سے خطاب میں رہنمائوں نے کہا کہ اس سال چہلم امام حسین علیہ السلام یزیدیت کی عبرتناک شکست کا اعلان ہوگا، ملک بھر میں عزادار یزیدی کردار…
-
پاکستان سنی تحریک:
یہود و ہنود کا ایجنڈا ہے کہ مسلمانوں کو فرقہ واریت میں دھکیل کر مذموم مقاصد پورے کئے جائیں، ثروت اعجاز قادری
حوزہ/ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہاء پسند ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں میں مصروف ہیں،اہلسنت اسلام و ملک…
-
ہندوستان کی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر عائد کی پابندی، ’ٹیرر لنک‘ کا الزام
حوزہ/ ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ایف آئی اور اس سے وابستہ تنظیموں یا محاذوں کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت…
-
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان:
پشاور سانحہ؛ حکومت اور محافظت کرنے والے اداروں کی نا اہلی اور بے حسی کی علامت ہے
حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری برادر شیخ سہیل احمد مطہری کا کہنا تھا کہ یہ ملک اسلامی جمہوریہ کے نام سے مشہور ہے مگر اس…
-
علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی صاحب کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے رابطہ سیکٹریری اور جامعہ مدینہ العلم اسلام اباد کے پرنسپل نے کہا کہ ملک بھر اپنی مجالس میں لوگوں کو اتحاد وحدت کی…
آپ کا تبصرہ