۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
بیاد شہدائے کربلا نیاز حلیم کا اہتمام

حوزہ/ ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کو جو درس امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں نے اپنے شہادت کے ذریعے پیش کیا ہے وہ تاقیامت زندہ رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے کراچی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں مذہبی، سیاسی جماعتوں، وکلاء، پولیس حکام، دانشوروں، الیکٹرونک، پرنٹ میڈیا، صحافی، تاجر برداری، مساجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹیز، اسکاؤٹ تنظیموں، ماتمی انجمنوں کے لئے بیاد شہدائے کربلا نیاز حلیم کا اہتمام کیا گیا۔

نیاز حلیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ باقر زیدی نے کہا کہ کربلا کے شہیدوں کی یاد منانا اس دور میں افضل ترین عمل ہے کیونکہ ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کو جو درس امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں نے اپنے شہادت کے ذریعے پیش کیا ہے وہ تاقیامت زندہ رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام محب وطن جماعتوں سمیت تمام حلقوں کو دعوت دیتے ہیں کہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر ہم آواز ہوکر وطن عزیز کو تکفیریت اور دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے اپنی کوششیں کو مزید تیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی تمام محب وطن قوتوں کو اکھٹا ہونا ہوگا، راہ اہل بیت (ع) کو زندہ رکھ کر ہی پاکستان کی سالمیت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .