۲۹ اسفند ۱۴۰۲ |۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 19, 2024
ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر

حوزہ/ یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ اس وطن کی سالمیت حفاظت استحکام ترقی اور مسلسل کامیابیوں کیلئے اپنا ہمیشہ کی طرح من حیث القوم اور فرد تعاون اور مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ادارہ منہاج الحسینؑ اور تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ، ممتاز عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہم پروردگار سے دعا کرتے ہیں اے پروردگار بحق محمد و آل محمد علیہم السلام ہمارے پیارے وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان کو استحکام و سالمیت عطا فرما، اس کی جغرافیائی، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت فرما اس کے داخلی و خارجی دشمنوں کو تباہ و برباد فرما۔

انہوں نے کہا کہ اس کی سرحدوں کے محافظین پاک افواج، سکیورٹی اداروں، وحدت و اتحاد یکجہتی کیلئے خلوص دل کیساتھ دن رات کوشاں علمائے امت، دانشوروں، قلم کاروں، سوشل اور الیکٹرونک میڈیا کے ذمہ داروں، اساتذہ، طالبعلموں، ماہرین قانون اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں، کسانوں، مزدوروں، صنعتکاروں، سیاست مداروں کی حفاظت فرما اور وطن عزیز کو مفاد پرستوں وطن دشمنوں غداروں اور استعماری ایجنٹوں کے شر سے محفوظ فرما۔

علامہ محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ ہم وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پران تمام تحریک آزادی پاکستان کے قائدین شہداء اور محسنین کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں اور اس موقع پر عہد کرتے ہیں کہ اس وطن کی سالمیت حفاظت استحکام ترقی اور مسلسل کامیابیوں کیلئے اپنا ہمیشہ کی طرح من حیث القوم اور فرد تعاون اور مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو تاقیام قیامت قائم و دائم فرمائے اور اسے ہر قسم کی داخلی خارجی ارضی و سماوی بلاوں اور آزمائشوں سے محفوظ رکھے اور اسے عالم اسلام کا صحیح معنوں میں قلعہ بنائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .