۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
علامہ اقتدار حسین نقوی

حوزہ/ جس طرح ہندوستان میں کشمیر کی صورتحال ہے فلسطین کی صورتحال بھی اس سے کم نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ملتان پریس کلب "اسرائیل نا منظور" کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ اسرائیل وطن عزیز پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔

علامہ موصوف نے کہا کہ آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ تمام مکاتب فکر، شعبہ ہائے اور پوری پاکستانی قوم یک نکاتی ایجنڈے اسرائیل کو تسلیم نہ کرے، بیت المقدس، مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لئے متحد ہو جائے کیونکہ اسرائیل امت مسلمہ کا دشمن ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کو ظلم کی چکی میں پیسنا چاہتا ہے، امت مسلمہ صرف تجارت تک نہ سوچیں بلکہ وہ اس بات کی طرف توجہ دیں کہ کس طرح اسرائیل فلسطین میں مظلوم مرد، خواتین اور بچوں کا قتل عام کر رہا ہے اور ان کے گھروں، دکانوں تک کو تباہ و برباد کر رہا ہے، جس طرح ہندوستان میں کشمیر کی صورتحال ہے فلسطین کی صورتحال بھی اس سے کم نہیں ہے، ایسے حالات میں امت مسلمہ کو اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیئے اور او آئی سی کو بھی اب سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلکی اختلافات سے بالاتر ہو کر ہمیں یک نکاتی ایجنڈے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے، بیت المقدس مظلوم فلسطینیوں کی آزادی اور کشمیر کی آزادی کے لئے اب یکجا ہونا پڑے گا ورنہ اسرائیل اور اس کے حواری پاکستان سمیت دنیا بھر میں فرقہ واریت کی ایک نئی جنگ چھیڑ کر ظلم کا بازار گرم کردیں گے۔

آخر میں کہا کہ پاکستان کو چاہیئے کہ وہ موجودہ نازک صورتحال میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .