۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق واحدی

حوزہ/ عزاداری عوام کی آئینی و قانونی اور شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے جس پر کسی قسم کی قدغن قابل قبول نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس عزاء اور مجالس کے لیے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عزاداری عوام کی آئینی و قانونی اور شہری آزادیوں کامسئلہ ہے جس پرکسی قسم کی قدغن قابل قبول نہیں۔ ملکی ترقی ،داخلی سلامتی اور عوامی خوشحالی کیلئے آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنا یا جائے 

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق و شہری آزادی پاکستانی عوام کا آئینی حق ہے اور شہری و آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے قربانی بڑی اہمیت کی حامل ہے موجودہ نظام کو چاہیے کہ ملک میں ایسے حالات پید ا نہ کریں کہ شہری اپنے حقوق کیلئے قربانیاں دینے پر مجبور ہوجائیں بلکہ شہرآزادیوں کا تحفظ اس انداز میں ہو  کہ یہ نوبت ہی نہ آئے کہ وہ اپنے آئینی حقوق کیلئے جدوجہد کریں یا قربانی دیں ۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ تمام شہریوں کی اپنے آئینی حقوق کے حصول کیلئے قربانی نے عوام کے اندر شعور بیدار کیا انکی قربانیاں قابل قدر ہیں اس سے شہریوں میں جذبہ قربانی ہمیشہ زندہ رہے گا ۔ عزاداری کسی مکتب یا مسلک کےخلاف نہیں بلکہ ظلم کے خلاف صدائے احتجاج ہے اور آئین پاکستان کی روسے یہ نہ صرف مذہبی حق بلکہ عوام کی آئینی و قانونی اور شہری آزادیوں کامسئلہ ہے جس پرکسی قسم کی قدغن قابل قبول نہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .