۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین: داخلی خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کے حصول کیلئے 26 نومبر کے روز باطل نظام حکومت کے خلاف قیام ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے موجودہ ملکی سیاسی بحرانی صورت حال کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رواں ہفتہ ملک کی سلامتی و استحام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے.

انہوں نے کہا کہ اہل وطن بیدار رہیں اور ملک دشمن عناصرکےناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے آمادہ بھی رہیں،26 نومبر کا دن ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس دن پورے ملک کے عوام قومی سلامتی واستحکام کی خاطر جوق در جوق اپنے گھروں سے نکلیں، داخلی خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کے حصول کیلئے اس روز باطل نظام حکومت کے خلاف قیام ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناعاقبت اندیشوں کو یہ بات ذہن نشین رکھنا چاہئے کہ یہ وہ وقت نہیں کہ عوام سے ان کے زمانے کے مقبول لیڈر لیاقت علی خان، محترمہ فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو کو چھین لیا جائے اور وہ Manageبھی ہوجائے اب وہ وقت گذر چکا اب ایسی کسی بھی حماقت پر بھرپور عوامی ردعمل بھی سامنے آئے گا اور عوام ملک دشمنوں کو معاف بھی نہیں کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .