۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین نے کہا: شہید علامہ دیدار علی جلبانی (رح) اور ان کے باوفا محافظ کی عظیم قربانی کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیوایم کراچی کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل شہید راہ وحدت علامہ دیدارعلی جلبانی (رح) اور ان کے باوفا محافظ سرفراز بنگش کے نویں یوم شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی ، صوبائی اور ڈویژنل قائدین نے کہا ہے کہ 9 برس گذر جانے کے بعد بھی شہید علامہ دیدار علی جلبانی (رح) کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں اسی طرح تازہ ہے۔ شہید علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے باوفا محافظ کی عظیم قربانی کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

صوبائی صدر سندھ علامہ باقرعباس زیدی نے کہا: ہمارے ناقص نظام انصاف کی وجہ سے طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود اب تک شہید دیدار علی جلبانی (رح) کے قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاسکا۔ ان کے اہل خانہ آج بھی ریاست سے انصاف کے منتظر ہیں ۔

ڈویژنل صدر کراچی علامہ صادق جعفری نے کہا: شہید علامہ دیدار علی جلبانی (رح) مردمیدان تھے، کبھی بھی حق بات کہنے بھی مصلحت پسندی کا شکارنہیں ہوتے تھے۔ ان کی شہادت سے پیدا ہونےوالا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔

شہید کے دیرینہ ساتھی صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کہا:شہید جلبانی (رح) کےساتھ گزرا مختصر تنظیمی وقت قیمتی سرمایہ ہے، شہید ایک نڈر اور بے خوف شخصیت کے مالک تھے۔ وہ ظالموں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی جرأت رکھتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .