۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےچیئرمین: ملکی سلامتی و استحکام کا تقاضہ ہے کہ فوری صاف شفاف انتخابات کا اعلان ہو،چند مفاد پرستوں نے اپنے مفادات کے خاطر قومی سلامتی و استحکام کو داؤ پر لگایا ہوا ہے جسے پاکستانی غیور عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے تناظر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں کہا کہ بھکاریوں اور دلالوں نے چیف آف آرمی سٹاف کی میرٹ پر تعیناتی کو مذاق بنایا ہوا ہے،یہ امر قابل مذمت ہے امپورٹڈ حکومت اس ایشو کو لے کر فوری اور صاف شفاف الیکشن کو طول دے گی یہ ناممکن ہے ایسا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و استحکام کا تقاضہ ہے کہ فوری صاف شفاف انتخابات کا اعلان ہو،چند مفاد پرستوں نے اپنے مفادات کے خاطر قومی سلامتی و استحکام کو داؤ پر لگایا ہوا ہے جسے پاکستانی غیور عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .