۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محمد عبد السلام سخنگوی انصارالله یمن

حوزہ/ محمد عبد السلام نے بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملت عراق کا حق ہے کہ وہ اپنے ملک کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ کے ترجمان اور یمنی مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ محمد عبد السلام نے بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملت عراق کاحق ہے کہ وہ اپنے ملک کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے امریکی قابض فوجیوں کو ملک بدر کریں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ ہم بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ اور مجرمانہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملت عراق کی سلامتی اور عراق کے استحکام کیلئے امریکی قابض فوجیوں کو عراق سے بے دخل کرنے کے عراقی حق پر زور دیتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .