۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
News ID: 365346
25 جنوری 2021 - 23:45
پرچم عراق

حوزہ/ عراق کے دارالحکومت بغداد کے نواحی علاقہ "العدل" میں بم دھماکا ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بغداد کے مغربی علاقہ میں ایک اور بم دھماکا ہوا ہے۔ عراق کے ایک سکیورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر "سومریہ نیوز ایجنسی عراق" کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بم دھماکہ بغداد کے مغربی علاقہ میں محلہ "العدل" میں ہوا۔ یہ بم ایک دوکان کے پاس رکھا گیا تھا اور اس بم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اب تک کسی فرد یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بغداد میں یہ دوسرا بم دھماکا ہوا ہے۔ گزشتہ جمعرات کو بھی بغداد کے علاقہ "الطیران" میں دو خودکش بم دھماکے ہوئے تھے جس میں 32 افراد جاں بحق اور ۱۱۰ افراد شدید زخمی ہو گئے تھے اور ان بم دھماکوں کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .