۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
تحالف الفتح

حوزہ/ فاضل الفتلاوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حشد الشعبی نے عراق کے خلاف تمام مذموم منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے ساتھ ہی کمانڈروں کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقصد حشد الشعبی کو نشانہ بنانا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الفتح الائنس عراق کے رہنما فاضل الفتلاوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حشد الشعبی نے عراق کے خلاف تمام مذموم منصوبوں کو ناکام بنا دیا، مزید کہا کہ کمانڈروں کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقصد حشد الشعبی کو نشانہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کے اندر اور کچھ علاقائی اور بین الاقوامی پارٹیاں حشد الشعبی کے خلاف سازشیں کررہی ہیں،کیونکہ اس تنظیم نے دشمنوں کے ارادوں کو خاک میں ملا دیا اور ان کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

الفتح الائنس کے رہنما نے بیان کیا کہ تحریک حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض اور چیف آف اسٹاف ابو فدک المحمداوی عراقی مسلح افواج کی جنرل کمانڈ سے وابستہ سیکیورٹی فورسز کی نمائندگی کرتے ہیں، امریکہ کس بنیاد پر ان پر پابندیاں عائد کرتا ہے؟۔

الفتلاوی نے زور دے کر کہا کہ حشد الشعبی، سیکیورٹی فورسز  کی مضبوط حامی ہے اور عراقی حکومت کو دہشت گردی کے خلاف فتح حاصل کرنے والوں کے خلاف امریکی صوابدیدی کارروائیوں کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض اور تنظیم کے چیف آف اسٹاف ابو فدک المحمداوی پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم اس کے خلاف عراقی حکومت نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .