۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
بایڈن

حوزہ/ریاستہائے متحدہ امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ فیصلوں میں سے کئی کو تبدیل کردیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کہا جاتا ہے کہ طاقت کے نشے میں رہتے ہوئے رہنما اکثر غلط فیصلے کرتے ہیں۔ ان غلط فیصلوں کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو مالی اور ذہنی نقصان پہنچتا ہے۔ ایک وقت ایسا آتا ہے جب طاقت کے ناجائز استعمال کو اقتدار سے دستبردار ہونا پڑتا ہے اور اس کے سارے فیصلوں کو نظرانداز کردیا جاتا ہے۔
امریکہ میں بائیڈن کی نئی حکومت تشکیل دی گئی ہے۔ یہ نئی حکومت بہت سارے پرانے متنازعہ  فیصلوں کی جگہ لے رہی ہے۔ جو بائیڈن نے کئی اہم فیصلے  امریکی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی کرڈالے۔ انہوں نے پیرس آب و ہوا کے معاہدے پر امریکہ کی واپسی پر دستخط کیے۔ بائیڈن نے ٹرمپ کی مسلم سفری پابندی کو بھی ختم کردیا۔بائیڈن نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے ٹرمپ کے فیصلے کو الٹتے ہوئے فنڈز روک دیا ہے۔ امریکہ کے نئے صدر نے ماسک اور معاشرتی دوری کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اپنے دور حکومت میں ، ٹرمپ نے کچھ مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔
یہاں جو ہمارے لیے خاص اہمیت کی حامل چیز ہے وہ یہ ہے کہ ٹرمپ کے ظالمانہ فیصلوں پر روک لگادی گئی ہے، تاہم ، ہمیں اس جگہ پر عراق اور شام میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی اور اس کے ناجائز اثرات کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ اسی کے ساتھ ہی ، غیر قانونی صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مقصد سے عرب ممالک کو صدی کے معاہدے کے لئے اکسانے کی امریکی کوششوں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس جگہ پر، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بائیڈن، امریکہ کے نئے صدر کت توسط سے کیا اس ملک کی ان پالیسیوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جائے گی جو کئی دہائیوں سے عربوں پر غیر قانونی صہیونی حکومت کے مفادات کو ترجیح دے رہی ہیں۔

یہ واضح ہے کہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹیاں مشترکہ اہداف کی پیروی کرتی ہیں۔ ان دونوں کے درمیان فرق صرف ان کے اسٹائل میں ہے۔ یہ دونوں امریکی جماعتیں امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے، دوسری قوموں کے ورثے کو لوٹنے، اپنے تسلط کے اہداف کو پورا کرنے میں متفق ہیں جیسے غلامی اور اسرائیل کے مفادات کو خطے میں بالا رکھتے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور متعدد سماجی تنظیموں نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومتیں ہی دہشت گردی کا سرچشمہ ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلائی۔ ان کا کام دہشت گرد گروہوں کو وجود دے رہا ہے۔
اس کے مطابق، یہ کہا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے عہدے میں جو کیا ہے اسے درست کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بائیڈن کے لئے یہ آسان ہوگا۔ مثال کے طور پر، ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبرداری،ایران کے حقوق کو نظر میں رکھے اور امریکی پابندیوں کو ختم کیے بغیر، یہ ممکن نہیں ہے۔ اگرچہ باائیڈن نے اس انخلا کے بارے میں بات کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .