حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صابرین نیوز میڈیا سنٹر نے اطلاع دی ہے کہ بغداد ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فوجی چھاؤنی وکٹوریا پر نامعلوم سمت سے درجنوں راکٹ مارے گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق، امریکی فوجی چھاؤنی کے اندر سے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
صابرین نیوز نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ بصرہ عراق میں امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ شہدائے مقاومت کو نشانہ بنایا جانے کے بعد سے ، عراق میں امریکی فوجی مسلسل نشانہ پر ہے۔
آپ کا تبصرہ