۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
دیدار خانواده شهید فخری زاده با رهبر معظم انقلاب

حوزہ/ایرانی مایہ ناز جوہری اور دفاعی سائنسدان، شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے اہل خانہ نے آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہید فخری زادہ کی سائنسی اور دفاعی کامیابیوں، علم اور عمل کے میدان میں اس مایہ ناز سائنسدان کی موجودگی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ: خداوند کریم کی طرف سے شہادت کے ساتھ اعلیٰ مقام عطا کیا جانا شہید کے بے نظیر اخلاص اور کم نظیر زحمات کا انعام تھا اور یہ کسی دنیوی مقام کے ساتھ قابل موازنہ نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام میں شہید فخری زادہ کے نام کی عظمت اور بہت سے جوانوں کو ان کی زندگی کے دوران اس کی عدم شناخت کے بارے میں ندامت کے اظہار کو شہید کے اخلاص کے دیگر اثرات قرار دیا۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ شہداء کی بیویاں ان کے اجر و ثواب میں برابر کی شریک ہیں اور خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے اور توفیق الٰہی سے آپ شہید کی عزت و وقار کے مطابق اپنی تحریک کو جاری رکھیں۔

اس ملاقات میں، شہید فخری زادہ کی اہلیہ اور فرزندوں نے شہید فخری زادہ کے قتل کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی کے محبت آمیز اور پر خلوص پیغام کی قدردانی کرتے ہوئے،سائنسی شہداء کے طرز تفکر کو اپنانے اور ان کو نمونہ عمل قرار دیئے جانے پر زور دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .