۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
عیسائی کمانڈر

حوزہ/عراق کے اپنے دورے کے دوران پوپ فرانسس نے حشدالشعبی کے ایک کمانڈر کو اپنی تسبیح بطور تحفہ پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق آنے والے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس نے عراق میں قیام کے موقع پر اعلیٰ عراقی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور اس موقع پر حشدالشعبی کے عیسائی کمانڈر «ریان الکلدانی» کو اپنی تسبیح بطور تحفہ پیش کی۔

ریان الکلدانی «بابلیون» بریگیڈ کے کرسچن کمانڈر ہیں، جو حشدالشعبی کے زیر قیادت کام کرتی ہے۔ اس تقریب میں حشدالشعبی کے سربراہ «فالح الفیاض»  بھی موجود تھے۔

جمعہ کے روز بغداد پہنچے پوپ فرانسس نے عراقی وزیر اعظم «مصطفی الکاظمی» اور عراقی صدر «برهم صالح» سے ملاقات کی۔ 

پوپ کے دیگر پروگرام کے ہمراہ تاریخی شہر«اور» جو حضرت ابراہیم (ع) کی جائے پیدائش ہے کا دورہ بھی شامل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .