حوزہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حشدالشعبی عراق کے سربراہ فالح الفیاض نے داعش کے خلاف بغداد کے شمالی علاقے الطارمیہ میں سرچ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔
انہوں نے الطارمیہ علاقے کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیاکہ یہ سرچ آپریشن حشدالشعبی،سکیورٹی فورسز اور الطارمیہ کے عوام کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔
الفیاض نےبیان کیاکہ حشدالشعبی کے اعلی افسران اور جوانوں کا دستہ پوری طاقت اور تیاری کے ساتھ عوام کو خدمت اور مدد کی فراہمی کیلئے میدان میں حاضر ہے۔
حشدالشعبی کےسربراہ نے،اس بات کاذکرکرتےہوئےکہ اس دورے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طارمیہ رجمنٹ کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا،مزیدکہاکہ طارمیہ کے عوام دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں ہمیشہ پیش قدم رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ الطارمیہ رجمنٹ میں جوانوں کی تعداد بڑھانے،شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کو تمام ضروریات، سامان اور مکمل مدد فراہم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
یادرہےکہ شمالی بغداد کے علاقے الطارمیہ میں دہشت گرد گروہ داعش کےخلاف سرچ آپریشن کےدوران داعشی متعدد دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے اور حشدالشعبی فورسز کے کئی جوان شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔