جمعرات 24 فروری 2022 - 22:39
کم سن شہید فلسطینی کا جسد خاکی سپرد خاک، لوگوں کی بڑی تعداد نے کی جنازے میں شرکت

حوزہ/ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے 14 سالہ فلسیطنی بچے محمد صلاح کو اس کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قابض اسرائیلی حکام نے شہید فلسطینی بچے صلاح کا جسد خاکی بدھ کے روز شہر کے مشرقی علاقے میں بیت جالا اسپتال سے اس کے ورثا کے حوالے کیا جس کے بعد شہید کا جسد خاکی ایک جلوس کی شکل میں آبائی علاقے الخضر لایا گیا۔ جنازے کے جلوس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہوں نے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

شہریوں نے اسرائیلی دشمن کے خلاف مزاحمت تیز کرنے اور یہودی غنڈہ گردی کا تمام وسائل سے مقابلہ کرنے پر بھی زور دیا۔

خیال رہے کہ 14 سالہ محمد صلاح کو اسرائیلی فوج نے منگل کے روز دیوار فاصل کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha