۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
جہلم، پنڈ دادن خان میں 200سادات خواتین عزاداروں پر ایف آئی آر

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے پنڈ دادن خان میں 200سے زائد خواتین پر مقدمے کے اندراج کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجلس وحدت مسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے پنڈ دادن خان میں 200سے زائد خواتین پر مقدمے کے اندراج کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔نوٹس میں استفسار کرتے ہوئے کہا گیا روایتی جلوس برآمد کرنے پر بانی جلوس اور دو سو سے زائد سادات و مومنین خواتین پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے اندراج کا کیا جواز بنتا ہے۔

مقدمے کے اندراج کے بعد مومنین کے گھروں کی چادر، چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پولیس گھروں میں گھس جاتی ہے۔علاقے کا محاصرہ کر کے ہوائی فائرنگ معمول بن چکا ہیں۔ مومنین کے بچوں اور خواتین کو شدید طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں حکومت سے کہا گیا کہ انتظامیہ کے اس متعصبانہ طرز عمل اور خواتین کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت بلاجواز مقدمات کے اندراج پر پنجاب حکومت کی طرف سے اب تک اگر کوئی اقدامات کیے گئے ہیں تو ان سے آگاہ کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید آغا یوسف نقوی US 16:16 - 2021/09/09
    0 0
    دشمنان اہلے بیت سے اور کیا توقع کی جا سکتی ھے۔ ہم اہل بیت کی تعظیم بحکم قرآن بجا لاتے ہیں اور مودت کا بھی ہمارا یہی طریقہ ھے۔ پولس صرف fir نہ کاٹے بلکہ مقدمہ بھی درج کرے۔ ہم اگر تمام تکفیریوں کو بھر پور جواب نہیں دے سکے تو ہم سب پھانسی کی سزا کے لئیے تیار ہیں۔ مگر اگر تکفیری لاجواب ہو گئے تو ان کے لئیے کیا سزا ھے آئین میں؟ جواب ضرور دیں۔