ایف آئی آر
-
عزاداری میں روکاوٹ غیر قانونی عمل، شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کا وفد سندھ ہائیکورٹ پہنچا
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مطابق 14 فروری کو غیر قانونی ایف آئی آرز کے خلاف سکھر سے وزیر اعلیٰ ہاؤس لانگ مارچ ہوگا۔
-
اربعین کے موقع پر بے بنیاد گرفتاریاں اور ایف آئی آر مذہبی آزادی کے آئینی حق کے منافی ہے، علامہ وحید عباس کاظمی
حوزہ/ صوبائی سربراہ علامہ وحید عباس کاظمی نے جامعہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کوہاٹ دھرنے کی حمایت کی اور مطالبہ کیا کہ کلایہ میں بزرگ ہستی سید میر انور بادشاہ، پیر حلیل شیرازی اور پیر سید میر قاسم کے مزارات کی تعمیرات کی فوری اجازت دی جائے۔
-
مجلس وحدت مسلمین کا عزاداروں کے خلاف درج مقدمات واپس لینے کا مطالبہ
حوزہ/ لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہر میں اربعین واک کرنے والوں نے کوئی نقصان نہیں کیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام جھوٹے مقدمات خارج کئے جائیں اور گرفتار عزاداروں کو رہا کیا جائے بصورت دیگر ملک گیر سطح پر احتجاج کی کال دیدی جائے گی۔
-
ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے، عزاداروں پر ایف آئی آر ملت جعفریہ کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے، سلام ان عزاداروں پر جو سید سجاد (ع) کی سنت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں، اگر دین خدا کو ضرورت ہے تو عصر حاضر کے حسینی اور کربلائی حاضر ہیں۔
-
عزاداروں پر ایف آئی آر کاٹنا مسلکی نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے، علامہ موسیٰ رضا جسکانی
حوزہ/ عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے کسی لائحہ عمل پر مجبور نہ کیا جائے، بین الاقوامی اور ملکی قوانین لوگوں کے روڈ پر چلنے پر کوئی پابندی نہیں لگاتے، لہذا یہ ہر آدمی کو حق حاصل ہے کہ وہ کسی مذہبی، ثقافتی، تفریحی یا سماجی پروگرام میں پیدل چل کر جائے یا سوار ہو کر۔
-
ملت جعفریہ کے خلاف مقدمات فوری طور پر واپس لئے جائیں، ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل ضلع چنیوٹ کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ عزاداری نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام پر کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے۔
-
سجاول، چہلم شہداء کربلا کے جلوس کو ریلی بتا کر پولیس کی طرف سے 50 سے زائد افراد پر ایف آئی آر درج
حوزہ/ چہلم شہداء کربلا کے سلسلے میں نکلنے والے پرمٹ لائسنس یافتہ سالانہ جلوس عزا کو ریلی بتا کر سجاول پولیس کی طرف سے 50 سے زائد افراد پر ایف۔آئی۔آر درج، سجاول انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جلوس عزا کے شرکاء نے روڈ بلاک کرکہ آنے جانے والی گاڑیوں کا راستہ روکا۔
-
اسلام آباد میں عزاداری سٹال لگانا جرم بن گیا،35 امامیہ نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج
حوزہ/ آئی ایس او پاکستان کیجانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور گرفتار افراد کو فوری طور پہ رہا کیا جائے، اگر حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو اربعین جلوسوں اور واک کو دھرنوں میں بدل دیا جائیگا۔
-
اسلام آباد، ریلی میں فرقہ واریت کو ہوا دینے پر کالعدم گروپ کے رہنما کے خلاف مقدمہ
حوزہ/ اسلام آباد پولیس نے دارالحکومت میں ریلی کے دوران فرقہ وارانہ جملے استعمال کرکے شرکا کو اکسانے کے الزام میں کالعدم اہل سنت والجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) کے مرکزی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
-
مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے ”سدرشن“ نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
حوزہ/ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لئے مشہور ”سدرشن“ نیوز چینل نے نفرت پھیلانے کی تما م حدیں پارکرتے ہوئے ”نوکر شاہی جہاد“ نام سے ایک پروگرام کا ٹریلر جاری کیا ہے۔