۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تحفظ عزا لانگ مارچ

حوزہ/ سندھ بھر میں چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر پیدل جلوسوں میں شرکت کرنے پر سینکڑوں ایف آئی آرز کاٹی گئیں، اس غیر قانونی اقدام اور پاکستان بھر میں مختلف شخصیات کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے جانے کے خلاف ہم اپنے احتجاج کا آغاز کر رہے ہیں، جو کراچی وزیراعلیٰ ہاؤس پر اپنے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کی جانب سے سکھر تا کراچی تحفظ عزا لانگ مارچ جاری کیا گیا۔ لانگ مارچ کے آغاز کے موقع پر سکھر میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

لانگ مارچ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور اسکے بعد معروف نوحہ خواں زبیر علی انصاری نے قصیدہ جوانی کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر پیدل جلوسوں میں شرکت کرنے پر سینکڑوں ایف آئی آرز کاٹی گئیں، اس غیر قانونی اقدام اور پاکستان بھر میں مختلف شخصیات کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے جانے کے خلاف ہم اپنے احتجاج کا آغاز کر رہے ہیں، جو کراچی وزیراعلیٰ ہاؤس پر اپنے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ بعدازاں علماء کرام اور شرکاء کی بڑی تعداد نے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا۔

حجۃ السلام و المسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا تحفظ عزاء لانگ مارچ کی حمایت میں مومنین کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا کہ اگر حکومت نے آج رات تک FIR واپس لینے کا نوٹفیکشن جاری نا کیا تو کل صبح ہم بھی لانگ مارچ میں شریک ہو جائیں گے۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی اور علامہ مختار امامی جبکہ دیگر ایس یو سی رہنماء علامہ اسد اقبال زیدی سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام موجود تھے۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .