۱۶ آبان ۱۴۰۳ |۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 6, 2024
مختار عباس نقوی

حوزہ/عارف مسعود نے مختار عباس نقوی سے مطالبہ کیا کہ مدھیہ پردیش کو بھی اقلیتیی کلیان اسکیم کا فنڈ دیا جائے، جس سے اقلیتی طبقے کو فائدہ پہنچ سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ریاست مدھیہ پردیش میں آج مرکزی وزیر اقلیتی فلاح و بہبود مختار عباس نقوی سے کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے وزارت اقلیتی فلاح و بہبود کی جانب سے چلائی جارہی مختلف اسکیمز کی جانب سے ریاست کے لیے فنڈز واگذار کرانے کی اپیل کی۔

عارف مسعود نے کہا 'مدھیہ پردیش کو چھوڑ کر سبھی ریاستوں میں اقلیتوں کی فلاح کے لیے فنڈز مہیا کرایا جا رہا ہے۔ لیکن مدھیہ پردیش میں پچھلے پانچ سالوں سے مدرسہ کے اساتزہ کو تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ اس معاملے میں مرکز کی جانب سے دیے جانے والی تنخواہ کا 60 فیصد حصہ نہ ملنے کا حوالہ دیا جاتا رہا ہے۔ اقلیتی طبقے کے طلبہ کو ملنے والے وظیفے کا بھی یہی حال ہے'۔

عارف مسعود نے مختار عباس نقوی سے مطالبہ کیا 'مدھیہ پردیش کو بھی اقلیتیی کلیان اسکیم کا فنڈ دیا جائے، جس سے اقلیتی طبقے کو فائدہ پہنچ سکے اور اس کام میں رکاوٹ پیدا کرنے والے افسران کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھائے جائیں'۔

رکن اسمبلی عارف مسعود کے ان سب مطالبات پر وزیر اقلیتی فلاح و بہبود مختار عباس نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی سبھی مطالبات پر غور وخوض کے بعد ریاست کے لیے فنڈز واگذار کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مختار عباس نقوی ہونر ہاٹ میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بھوپال کے دورے پر ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .