۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مختار عباس نقوی

حوزہ/مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کی ہدایت پر ریاستی حج کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ریاستوں میں واقع حج ہاؤس کو عارضی “کورونا کیئر سنٹر ” کے طور پر استعمال کرنے دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملک کی مختلف ریاستوں میں واقع حج ہاؤس کو عارضی “کورونا کیئر سنٹر” کے طور پر ریاستی حکومتوں کو استعمال کرنے کے لئے دیئے جانے کا فیصلہ کیا گيا ہے ۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کی ہدایت پر ریاستی حج کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ریاستوں میں واقع حج ہاؤس کو عارضی “کورونا کیئر سنٹر ” کے طور پر استعمال کرنے دیں اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لوگوں کی صحت و سلامتی کے لئے ریاستی حکومتوں / انتظامیہ کا بھرپور تعاون کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .