۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
متحدہ علماء بورڈ پنجاب

حوزہ/ بورڈ کے تمام اراکین کی یہ کوشش ہے کہ ہر وہ مواد جس سے فرقہ واریت یا تکفیریت یا ایک دوسرے کے مقدسات کی توہین ہو، چاہے مواد کتاب کی شکل میں ہو یا مقالہ کی صورت میں ہو یا گفتگو و تقریر یا جو بھی صورت میں ہو سوشل میڈیا پہ ہو یا کہیں اور مقام پر ہو، اس کو روکا جائے اور حکومت سے اس پر پابندی لگوائی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ متحدہ علماء بورڈ پنجاب کی اہم فل بورڈ اجلاس منعقد ہوئی، جس میں تمام اراکین نے شرکت کی۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی بھی شریک ہوئے، ان کے علاوہ چیئرمین بورڈ علامہ محمد طاہر اشرفی،علامہ محمد حسین اکبر،علامہ محمد افضل حیدری،علامہ مفتی راغب نعیمی،علامہ سید ضیااللہ شاہ بخاری،علامہ محمد خان لغاری اور دیگر اراکین شریک ہوئے، اہم امور پر علمی تحقیقی گفتگو ہوئی اور فیصلے ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق، بورڈ کے تمام اراکین کی یہ کوشش ہے کہ ہر وہ مواد جس سے فرقہ واریت یا تکفیریت یا ایک دوسرے کے مقدسات کی توہین ہو، چاہے مواد کتاب کی شکل میں ہو یا مقالہ کی صورت میں ہو یا گفتگو و تقریر یا جو بھی صورت میں ہو سوشل میڈیا پہ ہو یا کہیں اور مقام پر ہو، اس کو روکا جائے اور حکومت سے اس پر پابندی لگوائی جائے۔

آخر میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر احباب کو اس طرح کا کوئی بھی مواد کہیں پر بھی ملے تو فورا علامہ عارف واحدی صاحب تک پہنچایا جائے تا کہ اس کا سدباب ہو سکے اور اس کےخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

فرقہ واریت، تکفیریت اور مقدسات کی توہین ہونے والے مواد کو روکا جائے و حکومت اس پر پابندی لگاۓ، متحدہ علماء بورڈ پنجاب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .