۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
یوپی مدرسہ بورڈ

حوزہ/یوپی مدرسہ بورڈ کے داخلہ فارم کی تاریخ میں تیسری مرتبہ توسیع کیے جانے پر مدرسہ منتظمین نے اس پر اعتراض کیا ہے، وہیں دوسری جانب مدرسہ بورڈ کے سابق رکن بورڈ نے تاریخ میں توسیع کئے جانے پر اسے مثبت قدم قرار دیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ' ایسا کرنے سے مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں اور زیادہ طالب علموں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔'

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رپردیش مدرسہ بورڈ کے امتحان میں زیادہ طالب علموں کو شامل کرنے کی غرض سے اس کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، لیکن مدرسہ منتظمین کا کہنا ہے کہ' بار بار تاریخ میں توسیع سے بورڈ کے امتحان میں تاخیر کے علاوہ اس کے نتائج میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے طلبا کو آگے داخلہ لینے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے'۔

یوپی مدرسہ بورڈ کے سابق رکن کا ماننا ہے کہ' مدرسہ بورڈ کے داخلہ فارم کی تاریخوں میں ہو رہی توسیع کو بورڈ کی جانب سے طالب علموں کے لیےاٹھایا گیا مثبت قدم قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ' ایسا کرنے سے بورڈ امتحان میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کو شامل کیا جا سکتا ہے'۔
ملک میں کورونا وبا کے سبب جہاں سماجی زندگی متاثر ہوئی، وہیں تعلیمی اداروں کو بھی کافی پریشانیوں کا سمانا ہے۔ ایسے میں یوپی مدرسہ بورڈ کی جانب سے امتحانات کو مکمل کرانا بھی بورڈ کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .