۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

حوزہ/ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مذاہب کی تقسیم سے ہٹ کر انسانیت کی خدمات سرانجام دی ہیں۔ آپ کی علمی، تحریکی، انسانی اور عالمی خدمات میں انسانیت کا پہلو نمایاں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلہ پر منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’بین المذاہب رواداری سیمینار‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ یہ تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور کے سکول آف ریلیجئس اینڈ فلاسفی نے منعقد کی تھی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن دنیا بھر میں بین المذاہب ہم اہنگی اور رواداری کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ جناب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مذاہب کی تقسیم سے ہٹ کر انسانیت کی خدمات سرانجام دی ہیں۔ آپ کی علمی، تحریکی، انسانی اور عالمی خدمات میں انسانیت کا پہلو نمایاں ہے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بین المذاہب رواداری کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔

تقریب میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر خرم شہزاد، سکول آف ریلجیئس اینڈ فلاسفی کے ہیڈ ڈاکٹر ہرمن، منہاج القرآن انٹرفیتھ کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا، امریکا سے ڈاکٹر جوزف پال نائٹ، ریورنڈ جان ڈیوڈ، مائیکل شینن کرو، الیاس مسیحی، ڈاکٹر ایرینسٹ فاہیم، ٹائنی گے، آسٹریلیا سے تموتھی ایلن، پاسٹر انیل جون، پاسٹر سموئل اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .