۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
حجۃ الاسلام سید محمد حسن نقوی

حوزہ/ مرحوم ڈاکٹر جلال الدین رحمت ہمیشہ ملت جعفریہ کے حقوق کیلئے جدوجہد میں مصروف رہے اور اتحاد و وحدت کیلئے مثبت کر دار ادا کیا اور مذہبی ہم آہنگی و مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے لئے کاوشیں کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ الامام المنتظر قم اور حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے انڈونیشیا میں شیعیت کی بنیاد رکھنے والے اور انجمن اہلبیت ؑ انڈینیشیا کے سربراہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ تقریب مذاہب کے داعی دانشمند اور عالم دین، ایجابی تنظیم انڈونیشیاکے سربراہ مرحوم پروفیسر جلال الدین رحمت کی وفات کی خبر سن کر نہایت ہی دکھ اور افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر جلال الدین رحمت اتحادبین المسلمین کے بہت بڑے حامی تھے اور انڈینیشیا میں مذہبی ہم آہنگی کوبرقراررکھنے میں لازوال کرداراداکیا۔ اور مرحوم وسیع القلب ، باہمت اور ایک پروقار شخصیت کے مالک تھے جن کا ارتحال ملت جعفریہ کیلئے ایک دھچکا ہے۔ اللہ تعالی ان کی پُر خلوص کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر جلال الدین رحمت ہمیشہ ملت جعفریہ کے حقوق کیلئے جدوجہد میں مصروف رہے اور اتحادو وحدت کیلئے مثبت کر دار ادا کیا اور انہوں نے مذہبی ہم آہنگی اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے لئے کاوشیں کیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .