۳ اسفند ۱۴۰۲ |۱۲ شعبان ۱۴۴۵ | Feb 22, 2024
جلال الدين رحمت

حوزہ/ انڈونیشیا کے جلیل القدر دانشور ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی رحلت پر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی رحلت پر سربراہ جامعۃ المصطفی حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی عباسی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

انا للہ وانا الیہ راجعون

دانشور اور حکیم ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی رحلت کی خبر سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔ مرحوم نے اپنی عمر مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترویج میں وقف کر رکھی تھی۔

آج انڈونیشیا میں اہل بیت علیہم السلام کے پیروکار ایک مرشد اور صاحب فضل حکیم سے محروم ہوگئے ہیں۔

میں اس مصیبت پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)، رہبر معظم انقلاب اسلامی (مدظلہ العالی)، حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے اساتذہ، انڈونیشیا میں مکتب اہل بیت (علیہم السلام) کے پیروکاروں، مرحوم کے اہل خانہ اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔ دعا گو ہوں کہ خداوند عالم مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

علی عباسی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .