۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
ساجد نقوی

حوزہ/ انڈونیشیا میں مکتب اہل بیت کے لیے بے پناہ خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا میں مکتب اہل بیت کے لیے بے پناہ خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بہترین طر زعمل سے اسلام کے حقیقی اور روشن چہرے کو روشناس کرایا۔ انہوں نے اپنی زندگی مکتب اہل بیت کے دفاع اور سربلندی کے لیے وقف کی ہوئی تھی۔ انہوں نے انڈونیشیا میں اتحاد بین المسلمین کے لیے بے پناہ خدمات سرا نجام دیں۔انجمن اہل بیت انڈونیشیا کے سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے ملک بھر میں بھرپور مذہبی و دینی خدمات کے تسلسل میں مدرسہ شہید مطہری کی بنیاد رکھی جو مکتب اہل بیت سے وابستہ افراد کے لیے علم کے چراغ کی مانند ہے۔رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے بھی اپنے مکتب کی بھرپور نمائندگی و ترجمانی کرتے رہے۔

مجمع جہانی اہلبیت کے ممبر اور مجمع جہانی تقریب بین المذاہب الاسلامی کی سپریم کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔ لاکھوں افراد کا انکی رہنمائی کی وجہ سے مذہب حقہ کو قبول کرنا ان کی مغفرت اور علودرجات کے لیے کافی ہے۔ ان دکھ کے لمحات میں ان کے عقیدت مندان، شاگردان ان کے اہل خانہ بالخصوص فرزند ارجمند جناب ڈاکٹر مفتاح رحمت کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور خدا وندتعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ ان کو اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر چلنے اور ان کے مقدس مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

مالک کریم ان کی مکتب اسلام کے حوالے سے گرانقدر خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .