۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی

حوزہ/ مرحوم افغانستان کے مایہ ناز عالم دین اور مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سپریم کونسل و سابق ممبر تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر نے افغانستان کے مایہ ناز عالم دین اور مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سپریم کونسل و سابق ممبر، آیت اللہ محمد حکیم صمدی کی وفات پر اظہار افسوس اور مرحوم کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم افغانساتان کے مومنین و مومنات ، علماء کرام ، مراجع اعظام اور بالخصوص انکے خانوادہ محترم کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔ اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں قبلہ صاحب کو جوار سید الشھد (ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا مرحوم افغانستان کے مایہ ناز عالم دین اور مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سپریم کونسل و سابق ممبر تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .