۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
حمید شهریاری

حوزہ/ مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کےسکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین حمید شہریاری نے،تنظیم ایجابی انڈونیشیا کے سربراہ اور مجمع جہانی کی سپریم کونسل کے رکن پروفیسر جلال الدین رحمت کی وفات پرتعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سربراہ مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے۔

إنا للّه و إنا إلیه راجعون

تقریب مذاہب کے داعی دانشمند اور عالم دین، ایجابی تنظیم انڈونیشیاکے سربراہ مرحوم پروفیسر جلال الدین رحمت کی وفات کی خبر سن کر نہایت ہی دکھ اور افسوس ہوا۔

اس مجاہد نے کلمہ توحید کی سربلندی،اسلام ناب محمدی (ص) اور اہل بیت عصمت و طہارت (ع) کی تعلیمات کے فروغ کےلئے اپنی بابرکت زندگی کو صرف کردیا اور ہمیشہ اسی راہ سے وابستہ رہے۔

پروفیسر رحمت مشرقی ایشیاء خصوصاً انڈونیشیا میں وحدت و تقریب مذاہب اسلامی کے سرگرم مبلغین میں سے ایک تھے،مرحوم و مغفور نے مذہبی اور ثقافتی شعبوں میں بے شمار  قلمی اور تقریری خدمات اور برکات یادگار کے طور پر چھوڑے۔

انفرادی اور معاشرتی زندگی اور اس منفرد شخصیت کے علمی آثار اور مکتوبات ، عالم اسلام کے مسائل اور موضوعات میں ان کی بصیرت اور فکر کی گہرائی کو ظاہر کرتے ہیں مرحوم اور اس کے علمی آثار مکتب اہل بیت(ع)کےجوانوں اور پیروکاروں کے لئے نمونہ عمل ثابت ہوسکتے ہیں۔

میں اس ناقابل تلافی فقدان کے موقع پر، علماء کرام،مرحوم کے فرزند ارجمند جناب استاد مفتاح اور انڈونیشیا کے معزز عوام اور مسلمانوں سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم و مغفور کے درجات بلند فرمائے اور رسول اللہ اور اہل بیت علیہم السلام کے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عنایت فرمائے۔

حمید شہریاری 
سربراہ-
مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .