حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے دانشور ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی رحلت پر آیت اللہ اعرافی نے اس ملک کی مذہبی، سماجی اور ثقافتی شخصیات اور ملت و حکومت انڈونیشیا کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
سربراہ حوزہ علمیہ قم کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون
اسلامی مفکر، انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے سابق ممبر اور ادارہ اہل بیت(علیہم السلام) کے سربراہ مرحوم ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی رحلت پر دکھ اور افسوس ہوا۔
انہوں نے انڈونیشیا میں دیگر مفکرین اور علمائے دین کے ہمراہ دین اسلام اور انقلاب اسلامی سے الہام لیتے ہوئے انڈونیشیا کی ترقی، سیرت نبوی، معارف اسلامی اور پیغمبر اسلام اور ان کے خاندان(ع) کی سنت کی ترویج میں موثر اقدامات کئے۔
امید ہے کہ علمائے دین، اسلامی مفکرین، دینی اور مذہبی ادارے ان کے نورانی مشن کو ملک اور دنیائے اسلام میں جاری و ساری رکھیں گے۔
میں اس مصیبت پر ملت انڈونیشیا، حکومت، دینی اداروں، مذہبی، سماجی، ثقافتی شخصیات، انڈونیشیا اور خطے میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے، ایرانی علماء، حوزہ علمیہ قم، جامعۃ المصطفی، ان کے پسماندگان اور بالخصوص مرحوم کے فرزند محترم استاد مفتاح کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔
خداوندعالم کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اولیاء الہی کے ساتھ محشور فرمائے۔
علی رضا اعرافی
سربراہ حوزہ علمیہ قم
۴ رجب المرجب ۱۴۴۲ھ
۱۶ فروری ۲۰۲۱ء