۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پاسخ نامه آیت الله اعرافی، مدیر حوزه‌های علمیه قم به واتیکان

حوزہ/ آیت اللہ رجبی کی امام خمینی(رہ) ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ سنٹر میں بعنوان سربراہ تقرری پر آیت اللہ اعرافی نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی(رہ) ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ سنٹر کے سربراہ کے نام آیت اللہ اعرافی کے اس تہنیتی پیغام کا متن اس طرح ہے :

عالیجناب آیت اللہ رجبی دامت برکاتہ

سلام علیکم

رہبر انقلاب اسلامی(مدظلہ العالی) کی جانب سے امام خمینی(رہ) ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ سنٹر میں جنابعالی کا  بعنوان سربراہ تقرری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

امید ہے کہ حضرت ولی عصر(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی خصوصیات عنایات اور رہبر انقلاب اسلامی کے رہنمائیوں سے الہام لیتے ہوئے آپ اس قابل فخر علمی اور تحقیقی ادارہ کے اہداف کے حصول کے لیے جدوجہد کریں گے۔

یہ علمی اور تحقیقی ادارہ انقلاب اسلامی کے ثمرات میں سے ہے۔ اور یہ ادارہ امام خمینی(رہ) اور حکیم و فقیہ عالیقدر آیت اللہ مصباح یزدی کی یادگار ہے۔ اب تک اس ادارے کی کارکردگی بہت عمدہ رہی ہے۔

حوزہ علمیہ قم بھی اس علمی اور تحقیقی ادارے کی ترقی کی خاطر ہر قسم کے تعاون کے لئے آمادہ ہے۔

جنابعالی، اس ادارے کے اساتذہ، طلاب اور اس سے تعاون کرنے والوں کی توفیقات میں خداوند عالم اضافہ فرمائے۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزه علمیه قم

تبصرہ ارسال

You are replying to: .