حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ اعرافی نے ثقافتی، سیاسی، علمی اور سیاسی شخصیات کی تربیت اور شہداء اور طول تاریخ میں جلیل القدر علماء کی پرورش کرنے والے صوبہ کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی اور مرحوم آیۃ اللہ جعفر ی کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: مرحوم آیۃ اللہ جعفری انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد بہت مخلص اور موثر شخصیت تھے۔ یہ جلیل القدر عالم دین امام خمینی(رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کے مورد اعتماد تھے۔
سربراہ حوزہ علمیه قم نے کہا: وہ عاجزی، انکساری، اعلیٰ اخلاق کے مالک اور انقلاب کے راستے میں ثابت قدم تھے۔ وہ علماء اور دینی مدارس کے مسائل پر خصوصی توجہ دیا کرتے تھے۔
آیت اللہ اعرافی نے شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: وہ ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے۔ بہت ساری صفات ان کے وجود میں جمع ہو گئی تھیں اور اس چیز نے انہیں جالب اور دلنشین بنا دیا تھا۔ وہ دلکش انفرادی اور اجتماعی اخلاق کے مالک تھے۔
آیت اللہ اعرافی نے کہا: شہید قاسم سلیمانی زندگی کے نشیب و فراز میں ملک کے منکسر المزاج اور خوش اخلاق تھے۔ ان اخلاقی فضائل اور فردی کشش نے انہیں اپنے دوستوں اور ہم رزموں میں بہت محبوب بنادیا تھا۔
انہوں نے آخر میں کہا: مالک اشتر کی تمام صفات شہید قاسم سلیمانی میں پائی جاتی تھیں اور انتقام سخت اسرائیل کی نابودی اور امریکہ کا خطے سے اخراج ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کی راہ اور مکتب کو ہمیشہ باقی رہنا چاہئے اور ملت ایران کا عزم وارادہ تمام مشکلات کو دور کر دے گا۔