۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله نوری همدانی- آیت الله مصباح

حوزہ/ حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے حوزہ علمیہ کے استاد اخلاق عالم ربانی آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کے فقیہ عالی قدر آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کے انتقال پر بھیجے گئے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
انالله و اناالیه راجعون

فقیہ عالیقدر آیت اللہ الحاج شیخ محمد تقی مصباح یزدی(رح) کے انتقال پُر ملال کی خبر،گہرے دکھ اور رنج کا باعث بنی۔
اس متقی اور پارسا عالم دین کی موت بلا شبہ ایک عظیم المیہ ہے جس کی تلافی آسانی سے نہیں کی جاسکتی ہے۔مختلف جہتوں ، تواضع، خلوص ، تقویٰ اور وقت شناسی  میں ان کا علم ، اسلامی اور انقلابی اقدار کے دفاع میں واضح لہجے کی وجہ سے آپ کو ایک منفرد مقام حاصل تھا۔

لا تعداد طلاب کی تربیت، امام خمینی علمی و تحقیقی مرکز کا قیام ،متعدد قلمی آثار اور علمی و عقلی مناظرے کرنا مرحوم کی خاص خصوصیات میں سے تھا،مطلب ، آیت اللہ مصباح نے اپنی با برکت زندگی کو مکتب اہل بیت (ع) کی ترویج میں صرف کیا اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور یہ طلاب کرام کے لئے ایک بے نظیر اور قیمتی نمونہ ثابت ہوسکتا ہے۔
میں، اس قابل صد احترام دانشور اور مخلص فقیہ کے انتقال پر حضرت بقیۃ اللہ امام عصر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف ، مقام معظم رہبری ، حوزہ ہائے علمیہ اور دیگر مراکز علمی،شاگردوں ، عقیدت مندوں خصوصاً ان کی اہلیہ محترمہ ، فرزندوں اور داماد سے دلی تعزیت عرض کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات کیلئے بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہوں۔

حسین نوری ہمدانی
17جمادی الاول 1442

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .