۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله العظمی صافی

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی نے آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مرجع جہاں تشیع حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے تعزیتی پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

عالم ربّانی آیت اللہ الحاج شیخ محمد تقی مصباح یزدی کے انتقال پر ملال کی خبر سن کر افسوس ہوا۔

ایک ایسا عظیم انسان، جو اپنی کاوشوں اور سنجیدگی کی بنیاد پر حوزہ علمیہ میں اعلی درجے کے علمی مراتب پر فائز ہو گئے اور حوزہ علمیہ کے ایک ممتاز اور مایہ ناز استاد بن گئے۔

علمی اور دینی مراکز کا قیام اور ان کی تشکیل میں شریک ہونا ، "در راہ حق" جیسا عظیم بااثر مذہبی اور ثقافتی مرکز کا قیام ، حوزہ علمیہ قم میں تقریباً نصف صدی سے ان کے لیکچرز، ولائی طرز تفکر اور اس وقت سے اب تک بدعتوں کے خلاف جد و جہد، یہ سب اہل بیت (ع) کے نورانی تعلیمات کی نشر و اشاعت اور ان کے حماسی  اور جہادی جذبہ اور عقیدے کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔

میں، اس عظیم مصیبت پر ان کے شاگردوں،دوستوں سمیت مرحوم کے خاندان،عزیز فرزندوں اور داماد سے دلی تعزیت کرتے ہوئے خدائے تعالٰی سے مرحوم کے لئے مغفرت و رحمت واسعہ اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

18 جمادی الأولی 1442
لطف الله صافی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .