۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
آیت الله صافی

حوزہ / حضرت آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے تقریباً اپنی ایک صدی پربرکت زندگی کے بعد اس دارفانی کو الوداع کہہ دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کچھ گھنٹے پہلے بیدار مرجع، اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی حرمت کے غیور محافظ و پاسبان، حق اور احکام الٰہی کے دفاع کی گویا زبان، حضرت ولی الله الاعظم ارواح العالمین له الفداہ کے خادم ،زعیم حوزات علمیہ حضرت آیت الله العظمیٰ صافی گلپائیگانی قدس سرہ الشریف حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

حضرت آیت اللہ صافی گلپائیگانی کو چند روز قبل طبی معائنے کے لیے ایران کے شہر قم کے آیت اللہ گلپائیگانی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

یہ مرجع تقلید کئی سالوں سے حوزہ علمیہ قم میں تدریس و تحقیق میں مشغول تھے اور سینکڑوں محققین کی تربیت اور درجنوں عظیم الشان علمی آثار کی تصنیف ان کی علمی برکات میں سے ہے۔

ایران کے ماہرین اسمبلی میں رکنیت اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے حکم سے گارڈین کونسل میں رکنیت مرجع عالیقدر حضرت آیت‌الله العظمی صافی گلپائیگانی کی سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہے۔

اس عظیم اور عالی قدر مرجع کا افتخار آمیز کارنامہ اسلام اور تشیع کی خیر خواہی ،نصیحت اور خدا کے بندوں کے لئے ہمدردی اور دلسوزی سے بھرا ہوا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی ان کی اس جانگداز رحلت پر حضرت امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلابِ اسلامی اور دیگر مراجع تقلید، علماء، فضلاء، اساتید، طلاب اور عوام الناس کی خدمت میں تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔نیز حوزات علمیہ، ایران کے معزز عوام اور دنیا کے تمام خطوں میں مرجعیت کے چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ پیکر مطہر کی تشییع و تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .