منگل 15 جولائی 2025 - 13:00
رہبر انقلاب اسلامی نے گارڈین کونسل کے تین فقہی اراکین کی دوبارہ تقرری کر دی

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے آیت اللہ سید احمد خاتمی، آیت اللہ علیرضا اعرافی اور آیت اللہ سید احمد حسینی خراسانی کی رکنیت برقرار رکھتے ہوئے ایک اور دورے کے لیے گارڈین کونسل (شورای نگہبان) کے فقہی اراکین کی حیثیت سے دوبارہ مقرر کر دیا۔ یہ تقرری آیت اللہ جنتی کے مکتوب کے جواب میں عمل میں آئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے آیت اللہ سید احمد خاتمی، آیت اللہ علیرضا اعرافی اور آیت اللہ سید احمد حسینی خراسانی کی رکنیت برقرار رکھتے ہوئے ایک اور دورے کے لیے گارڈین کونسل (شورای نگہبان) کے فقہی اراکین کی حیثیت سے دوبارہ مقرر کر دیا۔ یہ تقرری آیت اللہ جنتی کے مکتوب کے جواب میں عمل میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق، گارڈین کونسل کے سیکرٹری آیت اللہ احمد جنتی کی جانب سے ارسال کردہ خط میں یہ اطلاع دی گئی کہ آیت اللہ سید احمد خاتمی، آیت اللہ علی رضا اعرافی اور آیت اللہ سید احمد حسینی خراسانی کی رکنیت ۲۵ تیر ۱۴۰۴ہجری شمسی کو اختتام کو پہنچ رہی ہے۔ اس تناظر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے جواب میں فرمایا کہ میں مذکورہ حضرات کو دوبارہ گارڈین کونسل کے رکن کے طور پر مقرر کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے مطابق (اصل ۹۱)، گارڈین کونسل کے ۱۲ اراکین میں سے ۶ فقہا کو براہ راست رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے مقرر کیا جاتا ہے، جبکہ دیگر ۶ حقوقدان اراکین عدلیہ کے سربراہ کے ذریعے پارلیمنٹ میں تجویز کیے جانے والے افراد میں سے مجلس کے ووٹ سے منتخب ہوتے ہیں۔

اسی طرح آئین کے اصل ۱۱۰ کے تحت فقہا کی تقرری اور برطرفی بھی رہبر معظم انقلاب کے اختیارات میں شامل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha