حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی گارڈین کونسل کے سکریٹری آیت اللہ احمد جنتی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کے اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُون
جناب حجت الاسلام والمسلمین حاج سید حسن نصر اللہ دامت برکاتہ
محترم سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان
سلام علیکم؛
آپ کی مخلص اور پرہیزگار والدہ کے انتقال کی خبر انتہائی غم و افسوس کا باعث بنی۔ عظیم ہستی جس نے آپ جیسے مجاہد اور انقلابی فرزند کی پرورش میں نمایاں کردار ادا کیا وہ بلاشبہ صبر زینبی اور شجاعت فاطمی کا مظہر تھیں۔
میں اللہ تعالیٰ سے آپ کی مومنہ اور پرہیزگار ماں کے لئے اعلیٰ درجات و رحمت واسعہ اور آپ اور باقی پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔
احمد جنتی
ایرانی گارڈین کونسل کے سیکرٹری